افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ اگر رحمت شاہ کے ساتھ کوئی ٹھہر جاتا تو نتیجہ بہتر آتا۔
کراچی میں جنوبی افریقا سے میچ میں 107 رنز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ہمیں انہیں کم اسکور پر روکنا چاہیے تھا، ہمیں وہ آغاز نہیں مل سکا جو درکار تھا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے بیٹرز نے اچھا کھیلا لیکن ہم نے بھی کافی زیادہ رنز بنانے دیے ہمیں معلوم ہے کہ اگلے میچز میں کن غلطیوں پر قابو کرنا ہے۔
افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ فیلڈنگ میں بھی ہمیں بہتری لانا ہوگی، کراچی میں ہماری ٹیم کو اچھا سپورٹ ملا، امید ہے لاہور میں بھی ایسا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا نے اچھی بولنگ کی لیکن کچھ ہم بھی اپنی غلطیوں سے وکٹ گنوائی، ہمیں نئے گیند سے بہتر پرفارم کرنا ہوگا، پاور پلے میں وکٹ لینا ہوں گی۔
جوناتھن ٹروٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر رحمت کے ساتھ بیٹنگ پر کوئی کھڑا ہوتا تو ہم بہتر نتیجہ دے سکتے تھے ،مڈل آرڈر کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔