• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: شہریوں کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایکسائز پولیس نے پشاور میں شہریوں  کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ پکڑ لیا۔

ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا۔

ملزم نے دونوں افراد سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض گردے بیچنا طے کیا تھا۔

ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید