• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد شہزاد کے آواز اٹھانے سے کون کونسے کھلاڑی ٹیم کا حصّہ بنے؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ٹیم میں اپنے پسندیدہ کھلاڑی اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں سے متعلق بات کی ہے۔

کرکٹر نے گزشتہ روز ’جیو نیوز‘ کے چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے خصوصی شو ’ہارنا منع ہے‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی سعید انور ہیں اور حالیہ کھلاڑیوں میں سے مجھے فخر زمان کی کرکٹ اچھی لگتی ہے۔

احمد شہزاد نے اس دوران ڈومیسٹک پلیئرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سارے ڈومیسٹک پلیئرز کے لیے آواز اٹھائی اور انہیں ٹیم میں لیا بھی گیا۔


انہوں نے مثال دیتے کہا کہ جیسے کامران غلام آئے اور انہیں موقع ملا مگر طیب طاہر کو بھرپور موقع نہیں ملا۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ نیازی ٹیم میں آیا، محمد علی کے لیے آواز اٹھائی اور موسیٰ خان، عاقب جاوید اور اذان ظفر ابھی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پاس بہت اچھے پلیئرز موجود ہیں، مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم اچھے ہاتھوں میں جا سکتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید