• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوش انگلس قذافی اسٹیڈیم اور شائقین کے معترف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے بیٹر جوش انگلس لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور یہاں آنے والے شائقین کے معترف ہوگئے، کہا کہ انہوں نے آج کے میچ کو بہت انجوائے کیا۔ 

قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوش انگلس کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹنرشپ بہت اچھی رہی۔ لبوشین اور شارٹ نے اچھا پلیٹ فارم دیا۔

سنچری میکر بیٹر نے کہا کہ وکٹیں جلد گرنے کے باوجود رن ریٹ کو برقرار رکھا، میں نے اسکور بورڈ کو زیادہ نہیں دیکھا۔

انکا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ بہت اچھی رہی، 350 بڑا ہدف ہوتا ہے، وکٹ بہت اچھی تھی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے ہمیں پلیٹ فارم بنانے کا موقع ملا، یہ ایک اسپیشل اننگز رہی، آئی سی سی ایونٹ ہے، اس کا اپنا امپیکٹ ہے۔

اپنے اگلے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے جوش انگلس کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف پہلے بھی کھیل چکے ہیں، ہمیں ان کی صلاحیتیوں کا اندازہ ہے۔

جوش انگلس نے اسٹیڈیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحول بہت شاندار تھا، نئے اسٹینڈز بنے، شور ناقابل یقین تھا، بہت انجوائے کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید