• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹوں اور فائلوں کا کاروبار مزید نہیں چل سکتا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاٹوں اور فائلوں کا کاروبار مزید نہیں چل سکتا۔

 فیصل آباد میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں فرق کرنا ہوگا، حکومت پلاٹوں اور فائلوں کے کاروبار کو سپورٹ نہیں کرے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پہلی بار صوبائی اسمبلیوں نے زراعت پر ٹیکس کا قانون منظور کیا ہے، تمام شعبے ٹیکس نہیں دیں گے تو مجبوراً تنخواہ داروں پر  ہی مزید ٹیکس لگانا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید