• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا نے تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں سب سے بڑا ہدف عبور کرنے کا ریکارڈ بنالیا۔

میچ کے دوران چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں انگلینڈ 350 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بنی تو آسٹریلیا ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 350 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

میچ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بنایا، دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 707 رنز بنائے ہیں۔

ایونٹ کی تاریخ میں اس سے قبل 2017ء میں بھارت اور سری لنکا کے میچ میں مجموعی طور پر 643 رنز بنے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید