• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف کل پاکستان ٹیم ہی جیتے گی، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کل بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم ہی جیتے گی۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ کل بھارت سے اچھا مقابلہ ہوگا، پاکستانی ٹیم پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، ٹیم کو پیغام ہے کہ ہاریں یا جیتیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، انشا اللّٰہ پاکستان جیتے گا، قومی ٹیم جیتے، یہ پاکستان کےلیے بڑا انعام ہوگا۔

پی سی بی چیئرمین نے لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں بھارتی ترانہ چلنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اس معاملے کی آئی سی سی تحقیقات کررہی ہے، وہی اس ٹورنامنٹ کی آرگنائزر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تو خیر سگالی کے طور پر 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے، بھارت سے پوچھیں کہ وہ اگر لاہور میں کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید