• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی نائب صدر جواد ظریف نے پاکستان کو اہم پڑوسی ملک قرار دے دیا

فوٹو: پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو جواد ظریف سے ملاقات کررہے ہیں۔
فوٹو: پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو جواد ظریف سے ملاقات کررہے ہیں۔

ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔

پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔

ملاقات میں معیشت، سیکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ 

اس موقع پر جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔

پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید