غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے میں حماس نے 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے تاہم اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے ہیں۔
اپنی رہائی پر یرغمالیوں نے اظہارِ تشکر کیا اور ایک یرغمالی نے فرطِ جذبات میں حماس کے جنگجو کا سر چوم کر شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں سات عرب ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ مسترد کردیا۔