آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے میچز میں اب تک کا سب سے بڑا و سنسنی خیز مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں اب سے کچھ دیر میں شروع ہوگا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کرانے کے لیے تیار ہے اور شائقین بھی پُرجوش ہیں۔
پاکستان کے لیے آج کے میچ میں ڈو اینڈ ڈائی کی صورتِ حال ہے، ایسے میں ایک ہی سوال شائقینوں کے ذہن میں گھوم رہا ہے کہ پاکستان اگر ٹاس جیت جاتا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی نے شائقین کی مشکل دور کرنے کے لیے پروگرام کے مہمانوں کرکٹر احمد شہزاد، سابق کپتان راشد لطیف اور فاسٹ بولر محمد عامر سے بھی یہی سوال کیا کہ ٹاس جیتے تو پاکستان کو کیا فیصلہ کرنا چاہیے؟
پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف اور فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے جبکہ احمد شہزاد کے خیالات کچھ مختلف دکھائی دیے۔
احمد شہزاد کے مطابق بھارت چیز کرنے میں بہتر ہے اس لیے پاکستان کو پہلے بولنگ کرنی چاہیے۔