• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا: شوبز شخصیات شاہینوں کی جیت کیلئے پُرامید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک بھارت ٹاکرے کے لیے شائقین کے ساتھ ساتھ اداکار، فنکار اور دیگر شخصیات بھی شاہینوں کی جیت کے لیے پُرامید اور دعا گو ہیں۔

معروف گلوکار شہزاد رائے نے چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد خوشی کی نئی لہر قرار دیا اور کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنی شاندار کارکردگی سے بھارت کیخلاف میچ جیت سکتے ہیں۔

معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی، خواہش ہے کہ فائنل تک پہنچے۔

اداکار عماد عرفانی بھی قومی ٹیم کی جیت کے لیے پرامید نظر آئے، ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آخری گیند تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج ایک بڑا دن ہے، پاکستان اور ہندوستان کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھنے سے بہتر کوئی چیز نہیں، اس دن کے لیے خاص طور پر بہت زیادہ جوش و خروش ہے، سب کے لیے گڈ لک اور دعا ہے کہ آج کی بہترین ٹیم جیت جائے، گو پاکستان۔

دوسری جانب پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کی عالمی میڈیا میں بھی گونج ہے۔

برطانوی ویب سائٹ نے میچ کو صحرا میں عناد سے بھرا کرکٹ میچ قرار دے دیا جبکہ الجزیرہ اور اکنامک ٹائمز نے دلچسپ سوالات اٹھائے اور بھارتی میڈیا میں بھی ہار جیت سے متعلق بحث چل پڑی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید