• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا، مومن ثاقب اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے، ریسٹورنٹ جانے کا مشورہ

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلہ شروع ہوگیا لیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے وقت پر اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار و میزبان مومن ثاقب نے دبئی کے ٹریفک جام سے نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

مومن ثاقب نے قومی کرکٹ ٹیم سے جیت کی امید لگائی ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پہلا میچ جیتیں یا ہاریں اس سے فرق نہیں پڑتا۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک اور ویڈیو میں مومن ثاقب کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ بابر اور امام کی وکٹ گر گئی ہے، ان کے دوستوں نے مایوس ہو کر پاکستان کی جیت کی امید چھوڑ دی ہے لیکن مایوسی کی بات نہیں ہے بابر اور امام آؤٹ ہوچکے ہیں تو وہ دعا کریں کہ ان کے بعد آنے والے اچھا کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹرمپ کارڈ چلے گا، شاہین اور نسیم سنچری کریں گے، جبکہ ویڈیو میں مومن ثاقب کے دوست میچ کے بجائے کسی اچھے ریسٹورنٹ میں جا کر کھانا کھانے کا مشورہ دیتے دکھائی دیے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید