• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جم کر کھیلو! مریم نواز کا پاکستان ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کی جیت کے لیے مریم نواز بھی پُرامید ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی اسٹار ہے جو آج چمکے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں جو اکیلے ہی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید