• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا تارڑ نے بچپن میں دیکھے گئے پاک بھارت کرکٹ میچز کا ذکر چھیڑ دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بچپن میں دیکھے گئے پاکستان اور بھارت کے میچز کا ذکر چھیڑ دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ہمیشہ سے بڑا ٹاکرا ہوتا ہے، میری دعا ہے کہ پوری ٹیم اچھا پرفارم کرے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کا بلا چلے گا اور شاہین بھی گیند سے پرفارمنس دیں گے جبکہ محمد رضوان لازماً سنچری اسکور کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا، ہم انشاء اللّٰہ دبئی میں فتح کا جھنڈا گاڑ کر آئیں گے اور بھارت کو بتائیں گے کہ تم دنیا میں جہاں بھی چلے جاؤ، ہم تمہیں ہرائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے بچپن میں شارجہ میں پاکستان بھارت کے بہت میچ دیکھے، مجھے یاد ہے کہ ایک بار وسیم اکرم نے پہلے ہی اوور میں بھارت کی 3 بڑی وکٹیں لی تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید