• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے بھارتی کھلاڑی بن گئے

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی بھارت کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ 

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی ٹیم 241 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔

میچ میں بھارتی کھلاڑیوں سے جہاں کیچز چھوٹے وہیں ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا 158واں ون ڈے کیچ مکمل کیا، جو کسی بھی بھارتی کھلاڑی کےلیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے لانگ آن پر دوڑتے ہوئے نسیم شاہ کا کیچ تھاما، جو 16 گیندوں پر 14 رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اظہر الدین کے پاس تھا جنہوں نے ون ڈے میں 156 کیچز پکڑے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم ابتداء میں بہتر کھیل پیش کر رہی تھی، مگر بھارت کے اسپنرز نے زبردست واپسی کی۔

کلدیپ یادو نے اپنی نپی تلی بولنگ کے ذریعے 9 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 40 رنز دیے۔

ان کی شاندار بولنگ نے پاکستان کی رفتار کو مزید کم کیا، جس کے باعث پاکستان بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید