بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ پر اہلیہ انوشکا شرما خوشی سے سرشار ہیں، انہوں نے اپنے ردِعمل سے شائقین کے دل جیت لیے۔
ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی پر ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا ردِعمل بھی سامنے آگیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جذبات کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ویرات کوہلی کی جشن مناتے تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں دل اور ہاتھ جوڑنے کا ایموجی بنا کر محبت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔