• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری

فوٹو بشکریہ کریک انفو
فوٹو بشکریہ کریک انفو

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلا دیش کی 2 وکٹیں گر گئی ہیں۔

بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 45 رنز پر اور دوسری وکٹ 64 رنز پر گری۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم میں کائل جیمیسن اور راچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔

بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کرتے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں  نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کا یہ دوسرا میچ ہے۔

نیوز لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے تھی جبکہ بنگلا دیش کو بھارت نے ہرایا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید