• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: آر پی او راولپنڈی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیمز اور میچز کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آر پی او بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ترجمان کے مطابق آر پی او نے اہم مقامات کی سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ میچز  کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔

آر پی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پُرامن اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید