• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او ایس ڈی لگانے کیخلاف درخواست، ایف بی آر سے جواب طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گریڈ21 کی افسر شہزادی شاہ بانو غزنوی کی او ایس ڈی رہنےکےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ایف بی آر کے متعلقہ افسر کو جمعرات کو طلب کر لیا۔

کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔

عدالتِ عالیہ میں درخواست گزار کی گریڈ21 سے 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ میں نام شامل کرنے کی استدعا کی گئی۔

سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ ایسا ہی ایک کیس میرے پاس پہلے بھی آیا تھا، اُس کیس میں بھی ہائی پاور بورڈ شامل تھا جو بہت پاورفل ہے، انٹیلی جنس افسر نے تین لائن کی ایک رپورٹ لکھی اور سارے کا سارا بورڈ لیٹ گیا تھا۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے استدعا کی کہ درخواست گزار شاہ بانو غزنوی ایف بی آر کی افسر تھیں جو مسلسل او ایس ڈی ہیں، ان کو او ایس ڈی سے ہٹا کر گریڈ 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ میں شامل کیا جائے۔

عدالت نے ایف بی آر سے جواب طلب کرتے ہوئے متعلقہ افسر کو جمعرات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، کیس کی مزید سماعت جمعرات 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید