• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ریاست اورعوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے، دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لیے مزید وسائل چاہئیں۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ریاست کے وعدے پورے نہ ہوں تو بداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن اور امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید