• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ، آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد


موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنڈنگ پر بات چیت کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچا ہے۔

وفد موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں پر صوبوں سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے خیبر پختونخوا اور سندھ سے علیحدہ علیحدہ مذاکرات کیے، دونوں صوبوں کے خزانہ، موسمی تبدیلی اور پلاننگ کمیشن کے حکام نے مذاکرات کیے۔

آئی ایم ایف کا وفد کل پنجاب اور بلوچستان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کلائمنٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن تین روز قیام کرے گا، آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی دوسری ٹیم بیل آؤٹ پیکیج کیلئے پہنچے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید