• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ: آسٹریلیا، جنوبی افریقا آج مدمقابل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا تگڑا مقابلہ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان راولپنڈی میں ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کی بڑی ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان بڑا میچ ہوگا، جس کی فاتح ٹیم کےلیے سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلا ہے اور فتح اپنے نام کی ہے، آسٹریلیا نے گروپ کی مضبو ط ٹیم انگلینڈ جبکہ جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ کی، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باووما کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں آسٹریلیا کا ریکارڈ بہترین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاس جیت کر بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، پر امید ہیں کہ ہمارے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی بیٹر ایلکس کیری نے پری میچ کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں بڑا اسکور بن رہا ہے اور وہ پہلے میچ کے وننگ کمبینیشن میں کسی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا، جیوسوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید