• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کو ہرانے کی کوشش کریں گے: کپتان افغان کرکٹ ٹیم

کپتان افغان کرکٹ ٹیم حشمت اللّٰہ شاہد--فائل فوٹو
کپتان افغان کرکٹ ٹیم حشمت اللّٰہ شاہد--فائل فوٹو

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا ہے کہ کل نیا دن ہے، ہم انگلینڈ کو ہرانے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللّٰہ نے کہا کہ 2023ء میں انگلینڈ کو ہرایا تھا، اب بھی وہ اعتماد ہے لیکن اب نئے مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اچھی اور مضبوط ٹیم ہے، ہمارا گول یہی ہے کہ اچھے سے اچھا کھیلیں۔

حشمت اللّٰہ نے کہا کہ 100 فیصد بہترین کرکٹ کھیل کر ہی ہم سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ جب لیجنڈز ہمارے کھیل کی تعریف کرتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید