بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ڈھول بجاتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نریندر مودی کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں بھارتی وزیرِ اعظم کو ایک تقریب میں روایتی انداز میں ڈھول بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ تقریب آسام میں گوہاٹی کے سرووسجائی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
’جھومیر بنندینی‘ کی اس تقریب میں علاقے کے 8 ہزار سے زائد جھموئیر فنکاروں نے پرفارمنس میں حصہ لیا۔
جھومیر، آسام کے چائے کے باغ میں کام کرنے والوں کا ثقافتی جشن ہے، عموماً یہ جشن آدیواسی برادری مناتی ہے۔
اس جشن کی ابتداء 19 ویں صدی کے اوائل میں اس وقت ہوئی جب یہاں چائے کے باغات کی کاشت شروع کی گئی۔