• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی قیمت میں کمی کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے، سیکریٹری پاور کا دعویٰ

سیکریٹری پاور نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے بجلی قیمت میں کمی کے اقدامات کے نتائج ماہ اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اس دوران سیکریٹری پاور نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے حکومتی اقدامات کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس جون میں صنعتی صارفین کی بجلی 10 سے 11 روپے فی یونٹ تک سستی کی جاچکی ہے، گزشتہ سال ڈسکوز نے 590 ارب روپے کا نقصان کیا۔

کمیٹی اجلاس میں 501 ارب روپے کے بقایاجات کی عدم وصولی کا جائزہ لیا گیا۔

رکن کمیٹی شاہدہ اختر نے سوال کیا کہ بلوں کی ریکوری کےلیے سابق سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کیا کیا؟

اس دوران چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ راشد لنگڑیال پاور ڈویژن سے ایف بی آر چلے گئے اور وہاں1 ہزار گاڑیوں کا آرڈر کیا، یہ کیا طریقہ ہے؟ راشد لنگڑیال کو اگلے اجلاس میں بلاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید