• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی رینکنگ میں فخر زمان اور محمد رضوان کی تنزلی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

بھارت کے شُھبمن گِل ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن ہے۔

بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ول ینگ 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔

انگلینڈ کے بین ڈکٹ 27 درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی رینکنگ میں فخر زمان 3 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر اور محمد رضوان 4 درجے تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر چلے گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید