• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،130سرکاری سکولوں کی عمارتوں کی تعمیرشروع نہیں ہوسکی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث گوجرانوالہ ضلع کی 130سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا تعمیراتی کام شروع نہ ہو سکا گزشتہ سال حکومت پنجاب کیطرف سے ضلع گوجرانوالہ میں سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو بہتر بنانے کیلئے سروے کروایا گیا تھا جس کے مطابق گوجرانوالہ کے 130پرائمری ، مڈل ، ہائر سیکنڈری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہیں جن کی تعمیرات کیلئے 70کروڑ روپے کے فنڈز درکار ہیں جو تاحال حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نہیں کئے گئے جبکہ اس حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ صہیب عمران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی فنڈز مہیا ہونگے ان عمارتوں کا کام شروع کر دیا جائیگا۔
تازہ ترین