• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں اسرائیلی فوج کا چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ، حزب اللہ کمانڈر جاں بحق

لبنان کے مشرقی ٹاؤن ھرمل میں اسرائیلی فوج نے چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جس میں حزب اللہ کا کمانڈر جاں بحق ہوگیا۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے نے شامی سرحد کے قریب لبنانی ٹاؤن ھرمل کے مضافاتی قصبے حوش سید علی میں چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

جس کے باعث گاڑی میں دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی ڈرون حملے میں جاں بحق شخص کی شناخت مہران نصرالدین کے نام سے کی گئی جو حزب اللہ کا مقامی کمانڈر بتایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید