پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد 15 سو لیٹر ملاوٹی دودھ، غیر معیاری آئل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا کے قصبے بچاں کلاں اور جلپانہ میں کارروائیاں کیں جہاں خشک دودھ سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔
کارروائیوں کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے بعد غیر معیاری تیل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر کے جرمانے عائد کیے ہیں۔