ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری سے گزشتہ روز امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے کہاکہ اسلام ایک آفاقی اور عالمگیر مذہب ہے جو ہمیں آپس میں یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ آج ہم لا محدود مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ ان مسائل کی اصل وجہ صرف اور صرف دین اسلام سے دوری ہے۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے کو آردینیٹر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے کافی کامیابی ملی ہے اور انتہا پسندی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔ میٹنگ میں علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کو آرڈینیٹر ملتان ڈویژن ، قاری ابوبکر عثمان چیئر مین علماء کمیٹی ضلع ملتان ،علامہ عبدالحنان حیدری سینئر سیکریٹری شعبہ علماء کونسل ملتان، ڈاکٹر محمد ارشد علی بلوچ صدر علما ء امن کمیٹی ملتان ، محمد آصف ملک، مولاناشیرا لحق قاسمی آرگنائزرملتان ضلع، رانا شمشاد علی جنرل سیکریٹری ملتان اور محمد شفیق اللہ صدیقی ،پرائیو یٹ سیکریٹری رائو جاوید علی عاصم، سکیورٹی آفیسر رفاقت علی و دیگر افسران نے شرکت کی۔