وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں آج صبح ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو ناشتہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں دیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر نئی کابینہ ارکان کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ارکان کی وزارتوں و ذمے داریوں کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔