مشہور اداکار علی رضا نے بوم بوم آفریدی کے ساتھ گزارے یاد گار لمحات کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کر دیا۔
اداکار علی رضا آج کل اپنی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل اقتدار کی کامیابی کے بعد خبروں میں ہیں۔
وہ اس وقت دستک میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور مداح انہیں مزید پروجیکٹس میں دیکھنے کے خواہ شمند ہیں۔
علی رضا نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، سیکھے گئے اسباق اور شوبز انڈسٹری میں آنے والوں کے لیے مفید مشورے دیے۔
علی رضا نے انکشاف کیا کہ میری زندگی میں ایک خاص لمحہ تب آیا جب میں مشہور کرکٹر شاہد آفریدی سے ملا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں اپنے تعلیمی ادارے میں تھا جب شاہد آفریدی وہاں آئے، چونکہ بچپن سے ہی میں ان کا فین تھا اس لیے انہیں دیکھ کر دنگ رہ گیا، ہمت کر کے شاہد آفریدی سے سیلفی کی درخواست کی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔
اداکار نے کہا کہ جیسے ہی میں نے تصویر کھینچنے کے لیے اپنا فون نکالا اس نے کام کرنا بند کر دیا اور میں بہت پریشان ہوا، مگر شاہد آفریدی نے اپنے فون سے سیلفی لی اور خود ہی مجھے واٹس ایپ پر بھیج دی۔
علی رضا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ میرے کے لیے بہت یادگار بن گیا، شاہد آفریدی نے ناصرف میرا دن بنا دیا بلکہ مجھے یہ بھی سکھایا کہ اپنے مداحوں کی عزت کیسے کی جاتی ہے اور ان کا دل کیسے جیتا جاتا ہے؟
واقعہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، اور لوگ آفریدی کے اس خوش اخلاق رویے کی تعریف کر رہے ہیں۔