• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا افغانستان میں اپنا چھوڑا گیا اسلحہ واپس لے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

امریکا نے ایک مرتبہ پھر افغانستان میں چھوڑا گیا اپنا اسلحہ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے طریقہ کار کو ناقص اور سابق صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑنے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء میں اربوں ڈالر کا اسلحہ اور فوجی سامان وہیں چھوڑ دیا گیا، ہم نے 70 ہزار گاڑیاں پیچھے چھوڑ دیں، چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان 7 لاکھ 77 ہزار رائفلیں اور 70 ہزار بکتربند ٹرک اور گاڑیاں بیچ رہے ہیں، امریکا کو بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی انخلاء میں ناکامیوں کے ذمے داروں کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔2021ءتا 25ء امریکا نے افغان دفاعی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان دیا، افغان فورسز کو طیارے، اسلحہ، گاڑیاں اور مواصلاتی نظام دیا گیا۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان پاکستان میں فتنہ الخوارج کو دہشتگردی کے لیے مالی اور آپریشنل سپورٹ کر رہے ہیں، 2024ءمیں 600 سے زائد حملوں میں بیشتر افغان سرزمین سے کیے گئے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید