انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جوز بٹلر کپتانی سے مستعفی ہوگئے۔
جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم میری قیادت میں اچھا پرفارم نہیں کر سکی، میری کپتانی میں انگلینڈ کے نتائج مایوس کن رہے۔
جوز بٹلر نے کہا کہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔
چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔
افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326 رنز کی ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی، جو روٹ کی 120 رنز کی اننگز بھی رائیگاں چلی گئی تھی۔