• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 17 سال کے نوجوان کے پیٹ سے اضافی ٹانگیں علیحدہ

بھارتی شہر نئی دلی میں 17 سال کے نوجوان کے پیٹ سے اضافی ٹانگیں علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹ سے 15 کلو وزنی اضافی ٹانگیں، کولہے اور جنسی اعضاء کو علیحدہ کیا گیا۔

ڈاکٹر اسوری کرشنا نے بتایا کہ نوجوان کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے سرجری خاصی مشکل تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ’پیراسیٹک ٹوئن‘ ایک ایسا جڑواں بچہ ہوتا ہے جو پیدائش سے قبل ہی بڑھنا بند کردیتا ہے،

ایسا بچہ اپنے بہن یا بھائی کے جسم سے طاقت حاصل کرتا رہتا ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید