لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 7 مقدمات کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران ملزم سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کے معاون وکلاء نے عدالت سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی تھی۔