پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ اور ریمبو بیٹے کے ساتھ ایک ہی ڈرامے میں نظر آئیں گے۔
صاحبہ اور ریمبو (افضل خان) ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، مگر اس بار ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی ہوگا۔
صاحبہ اور ریمبو نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں کئی ہٹ فلمیں دیں اور اپنی آئیکونک آن اسکرین کیمسٹری کی وجہ سے مشہور رہے۔
کچھ سال پہلے اس جوڑے نے اپنے خوبرو بیٹوں احسن اور زین کو مداحوں سے متعارف کروایا تھا۔
احسن نے LUMS سے گریجویشن مکمل کرلی ہے جبکہ زین ابھی زیر تعلیم ہے۔
احسن افضل خان نے شوبز میں قدم رکھتے ہی مقبولیت حاصل کی، انہوں نے جیو ٹی وی کے رمضان ڈرامہ ہیر دا ہیرو سے اپنا ڈیبیو کیا، جس کے بعد وہ ڈرامہ بھرَم میں بھی شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں۔
اب احسن جیو ٹی وی کے نئے رمضان ڈرامے آس پاس میں اپنے والدین صاحبہ اور ریمبو کے ساتھ نظر آئیں گے، ڈرامے میں مرکزی کردار علی انصاری اور لائبہ خان ادا کر رہے ہیں۔
مداح اس خوبصورت خاندان کو ایک ساتھ ایک ہی ڈرامے میں دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ یہ جوڑا اپنی حقیقی زندگی میں ایک مضبوط رشتہ رکھتا ہے، اور اب ان کی فیملی کی آن اسکرین کیمسٹری بھی دیکھنے کے قابل ہوگی۔