کمپٹیشن کمیشن نے مختلف سیکٹرز میں گزشتہ سال مختلف کاروباری اداروں پر 27.5 کروڑ روپے جرمانے کیے۔
کمپیٹیشن کمیشن کی جانب کے اعلامیہ کے مطابق کھاد، ریئل اسٹیٹ، تعلیم اور فارماسیوٹیکل سیکٹر میں 32 شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
ٹرانسپورٹ، ٹیلی کام، کنسٹرکشن اور ایف ایم سی جی سیکٹر میں 7 نئی انکوائریاں کی گئیں۔
کمپیٹیشن کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ سی سی پی نے 200 مسابقت مخالف طریقوں کی نشاندہی کی۔
کمپیٹیشن کمیشن کی جانب سے کمپیٹیشن کے قانون کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔