• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقاتِ کار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے۔

رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں جمعے کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقاتِ کار جاری کر دیے۔

رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ کے اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں جمعے کو بینک 9 سے 12:30 تک پبلک ڈیلنگ کریں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید