کوئٹہ میں پولیس نے اساتذہ بھرتی ٹیسٹ میں منتخب 45 امیدواروں میں شامل 3 امیدواروں کو ایم پی او کے تحت جیل منتقل کر دیا۔
منتخب امیدوار تعیناتی کے آرڈرز کے لیے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کر رہے تھے۔
اساتذہ بھرتی کے ان 3 امیدواروں کو کوئٹہ پریس کلب سے کارِ سرکار میں مداخلت اور نقصِ امن کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔