کراچی( اسٹاف رپورٹر) کار سرکار میں مداخلت پر قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر ضلع وسطی طحہ سلیم نے ضلعی انتظامیہ اور انسداد تجاوذات ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ کارسرکار میں رکاوٹ ڈالنے اور دھمکیاں دینے والے شرپسند عناصر اور قبضہ مافیہ کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ڈی ایم سی اعلامیے کے مطابق ضلع وسطی نارتھ کراچی کے سیکٹر 5Bمیں واقعہ رفاہی پلاٹ نمبر ST-22 کو جوکہ ہاکر ز زون بنانے کے لئے چنا گیا تھا جس میں قبضہ مافیا نے تجاوزات قائم کر رکھی تھی گزشتہ روز قبضہ مافیہ سے واگزار کرنے کے لئے ڈائریکٹر ہاکرز زون بلدیہ وسطی اکبر حسین اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ندیم حیدر کی نگرانی میںٓمزکورہ رفاہی پلاٹ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوراں قبضہ مافیہ کے 30-35 افراد نے بلدیہ وسطی محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران اور عملہ کو آپریشن سے روکنے کی کوشش کی اس دوران عملے کو زودکوب بھی کیا گیا اور لاشیں گرانے کی دھمکیاں دیں مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر و ایڈ منسٹر طحہ سلیم نے انٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شرپسند عناصر اور کارسرکار میں خلل ڈالنے والے قبضہ مافیہ کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں ۔