امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی امریکی اسٹریٹجک ریزرو کے لیے 5 بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ جنوری کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا اور کارڈانو شامل ہوں گی۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ اس سے قبل ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
امریکی صدر نے ایک گھنٹے بعد ایک اور پوسٹ کی جس میں لکھا ہے کہ ظاہر ہے کہ بٹ کوائن اور ایتھریم جیسی دوسری قیمتی کرپٹو کرنسیاں ریزرو کا مرکز ہوں گی۔
جیسے ہی کرپٹو کرنسیوں کو امریکی اسٹریٹجک ریزرو میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تو ان کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
بٹ کوائن جو مارکیٹ میں قدر کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے اس کی قیمت تقریباً 11 فیصد بڑھ کر 94,164 ڈالرز پر پہنچ گئی اور ایتھریم دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ہے اس کی قیمت 13 فیصد بڑھ کر 2,516 ڈالرز ہو گئی۔