جرمنی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ میں امداد کی بندش کو ختم کرے۔
جرمن وزارت خارجہ کے مطابق غزہ میں تمام وقت انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی کی ضمانت ہونی چاہیے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنے میں انسانی امداد کو استعمال کرنا جائز نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوتے ہی غزہ کی تمام انسانی امداد کل سے بند کر دی ہے۔