• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شکست پر مایوسی ہے لیکن یہ اچانک نہیں آئی، وسیم اکرم

وسیم اکرم - فوٹو: فائل
وسیم اکرم - فوٹو: فائل

سوئنگ کے سلطان سابق کپتان وسیم کرم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شکست پر سب کو مایوسی ہے لیکن یہ شکست اچانک نہیں آئی۔

کراچی میں آئی سی سی اسپانسرز کی ایک تقریب میں سابق کپتان وسیم اکرم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر نے ندیم خان نے چینجنگ روم سے آراستہ منفرد شپنگ کنٹینر کا افتتاح کیا۔

ری پرپزڈ کنٹینر، جس میں چینجنگ روم اور اسکور بورڈ موجود ہیں، مستقل طور پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نصب کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے منتخب کردہ اکیڈمیز کے نوجوان کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں۔

وسیم اکرم نے گراؤنڈ میں بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شکست پر سب کو افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شکست پر سب کو مایوسی ہے لیکن یہ شکست اچانک نہیں آئی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیون کو لینا چاہتے ہیں تو ضرور لیں لیکن ساتھ ہی انہیں پوار وقت بھی دیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید