وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے انٹرپول کے ذریعے یو اے ای میں آپریشن کیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق یو اے ای میں انٹرپول آپریشن کیا گیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، فراڈ اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
ملزمان کو آج شام یو اے ای سے پاکستان منتقل کر دیا جائے گا جبکہ لاہور ایئر پورٹ پہنچ کر متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔