• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ کا پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صومالیہ کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق صومالی وزیرِ خارجہ عبدالسلام عابد علی نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق صومالی وزیرِ خارجہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مشکل گھڑی میں صومالیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ 

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور صومالیہ نے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید