• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا 60 ارب کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے


سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا 60 ارب روپے کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ نے شرکت کی۔

فیصل واوڈا پروگرام میں 60 ارب روپے کے میگا اسکینڈل کی دستاویزی ثبوت کے تفصیل بھی بتادی۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے ایکڑ والی زمین 8 سے 10 لاکھ روپے ایکڑ پر دی گئی، جو دستاویز 5 سال میں ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور نیب جمع نہ کرسکی وہ میں کرچکا ہوں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جہاں میرے سو دشمن ہیں وہاں ایک دوست بھی ہے، صرف پورٹ قاسم کی زمین نہیں کے پی ٹی کے بھی کاغذات جمع کیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزارت میری ٹائم اورشپنگ میں غیرقانونی تعیناتیوں سے متعلق بھی دستاویزات ہیں، 2018ء سے پہلے 14 ہزار ایکڑ زمین تھی، اب صرف 35 ایکڑ رہ چکی ہے۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اس میں ذمے داروں کے ساتھ وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ کی مجرمانہ غفلت شامل ہے۔

دوران پروگرام قیصر احمد شیخ نے تسلیم کیا کہ فیصل واوڈا کی وجہ سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کے نقصان سے بچایا گیا، ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی وزیر کا کوئی اسکینڈل ہی بتادیں، میں نے اس سال میں کسی وزیر کا کوئی اسکینڈل نہیں دیکھا۔

قومی خبریں سے مزید