• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: لین دین کے تنازع پر دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا

راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ میں دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد اسلحہ اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں، مقتولین اور ملزمان ضلع کچہری میں اسٹامپ پیپرز کا کام کرتے تھے۔

تھانہ سول لائن کے علاقہ گلستان کالونی لین نمبر تین میں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، ملزمان اور مقتولین ضلع کچہری میں اسٹامپ پیپرز کا کام کرتے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد اسلحہ اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس نے گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے، مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید