اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سیاست میں ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں مذاکرات کی دعوت دی، اس کے بعد اپوزیشن کی اس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کو غیر مشروط طور پر قبول کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب ہی سمجھتے ہیں کہ سیاسی ٹمپریچر کو نیچے لانے کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ رولز آف گیمز طے کرلیں۔