22اپریل کے پہگام واقعہ سے 10مئی معرکہ حق تک دنیا نے بھارت کا ساتھ دینے کے بجائے پاکستان کا ساتھ دیا، جس کا سہرا پاکستانی سفارت خانوں کے سر ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پہگام واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے یکطرفہ طور پاکستان پر الزام لگانے کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی سفارت کاروں خصوصی طور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد، فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ ، ہیڈچانسلری کاشف جمیل بلوچ اور پریس قونصلیٹ سجیلہ دن رات سرگر م نظر آئیں۔
اسی طرح سفارت خانوں میں ملٹری اتاشی نے بھی مقامی اعلیٰ فوجی افسران اور دیگر سفارت خانوں کے ملٹری اتاشیوں کو تمام صورتحال سے آگاہ رکھا۔ فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ اور ان انکے اسٹاف نے دن رات کام کیا اور یونسکو ہیڈکواٹر، فرانسیسی وزارت خاجہ اور فرانسیسی میڈیا میں سرگرم نظر آئیں جس کی بنا پر دنیا بھر کی حکومتوں، سفارت کاروں اور میڈیا نے بھارت کے بجائے پاکستان کا ساتھ دیا۔
اس صورتحال کے باعث اب بھارت کو دنیا بھر میں بھارتی سیاسی جماعتوں کے ارکان پر مشتمل 51 وفود بیرون ممالک بھجوانا پڑ رہا ہے۔ امکان ہے کہ جلد ہی پاکستانی حکومت بھی اہم ممالک میں اپنے وفود بھجوائے گی۔